جدہ (خالدنواز چیمہ) سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کی تقاریب کا سلسلہ جاری، صحافی برادری نے سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا اور پاک سعودی دوستی پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک سعودی دوستی بے مثال ہے۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے خالد چیمہ اور محمد عدیل، پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کے مسرت خلیل، شعیب الطاف، احمد سواتی، یونائٹڈ جرنلسٹس فورم کے جھانگیر خان، یحییٰ اشفاق، عاطف وٹو، احسان مغل، اور سعود کا کہنا تھا کہ پاک سعودی دوستی دو جسم ایک جان کی مانند ہیں اگر کسی ایک کو بھی کچھ ہو تو دوسرا بھی تکلیف محسوس کرتا ہے.
پاکستان جرنلسٹس فورم کے ایگزیکٹو ممبر خالد چیمہ کا کہنا تھا سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ہم جس طرح پاکستان کا قومی دن جوش و خروش سے مناتے ہیں ایسے ہی ہم سعودی عرب کا قومی دن بھی اس عزم کے ساتھ مناتے ہیں کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔
یونائٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جھانگیر خان کا کہنا تھا کہ یہاں ستائیس لاکھ سے زیادہ پاکستانی بستے ہیں اور سعودی عرب ہمیشہ اپنے بھائیوں کی طرح پاکستانیوں کے ساتھ پیش آیا ہے۔
پاک اوورسیز میڈیا فورم کے صدر شعیب الطاف کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عوام کو سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خدا اس وطن عزیز کو پھلتا پھولتا رکھو اور تا قیامت اس پر کوئی زوال نہ آئے۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان اور سعودی عرب کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کہ گئی۔