سید رضوان ہاشمی اور عمران میر کی Tameside کونسل کی مئیر تافین شریف سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی
آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر) پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی اور کاروباری سماجی و سیاسی شخصیت عمران میر نے Tameside کونسل کی مئیر تافین شریف سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور مئیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔
مئیر کونسلر تافین شریف نے کہا کہ وفد سے ملکر خوشی ہوئی ، ہم نے برطانیہ اور پاکستان کے معاشی تعلقات بارے تفصیلی بات چیت کی اور جو خامیاں ہیں انہیں دور کرنے پر اکتفا کیا۔
سید رضوان ہاشمی نے کہا کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہےکہ Tameside کونسل میں پہلی خاتون نے مئیر کا عہدہ سنبھالا ہم خصوصی طور پر مبارکباد دینے کے لیے آئے۔
عمران میر نے کہا کہ مبارکباد دینے کے ساتھ ہم نے برطانیہ میں کاروبار کو وسعت دینے بارے بھی بات چیت کی ۔