سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد

0

جدہ(خالدنواز چیمہ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سے آئے صحافیوں سمیت مقامی صحافی برادری کی کارکردگی کو سراہا گیا اور شرکاء نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات میں صحافی برادری پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کے معروف صحافی ندیم سومرو اور عبدالغفار مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مقامی صحافی بھی شریک ہوئے۔

اس موقعہ پر پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری تصور،سینئر نائب صدر ملک جاوید حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان سمیت سعودی عرب میں مقیم صحافی پاک سعودی تعلقات میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان مراسم مزید مضبوط اور مستحکم ہوتے ہیں ۔

چیئرمین آزاد جموں کشمیر اوورسیز سردار وقاص عنایت ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل آفتاب ترابی ،پریزیڈنٹ پی پی پی جدہ سٹی راجہ اعجاز جنجوعہ،عباس ذوالفقار ،محمد منور حسین،اسد اکرم،شعیب الطاف ،خالد چیمہ ،عدیل ریاض ،محمد عدیل سمیت دیگر نے پاکستان سے آئے ہوئے صحافی ندیم سومرو اور عبدالغفار کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور صحافتی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!