جدہ (خالد نواز چیمہ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کے سٹاف آفیسر ندیم بٹ جو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب تشریف لائے ہوئے ہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جدہ تشریف لائے تو ان کے اعزاز میں جدہ کے معروف کاروباری سماجی شخصیت سردار نصر اقبال نے عشائیہ دیا ۔
عشائیہ میں اوورسیز پاکستان کمیشن کے چیئرمین معروف کاروباری بزنس کمیونٹی کے صدر چوہدری محمد افضل جٹ ،منیر سندھو ،ریاض بٹ، خالد نواز چیمہ نے شرکت کی، ندیم بٹ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
ندیم بٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں نے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں وزٹ کیا ہے مگر جو روحانی سکون مجھے مکہ مکرمہ اور شہر نبوی میں ملا کہیں نہیں ملا ۔
میرے دل کی کیفیت ہی بدل گئی ہے ،سعودی عرب کی ترقی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب نے گزشتہ سالوں میں بے حد ترقی کی ہے اور پاکستان و پاکستانیوں کو اس پر فخر ہے کہ سعودی حکمران اور عوام پاکستان کے دیرینہ اور قریبی دوست ہیں ۔
سعودی عرب میں مقیم میرے دوستوں چوہدری محمد افضل جٹ ،سردار نصر اقبال، ریاض بٹ ،منیر سندھو اورخالد نواز چیمہ نے جس طرح میرا والہانہ استقبال کیا میں ان کی محبتوں کا مقروض ہوں۔