ریاض:پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانی ہونگی، قاسم علی شاہ

0

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان کے نامور موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانی ہونگی، تبھی معاشرہ درست سمت کی جانب بڑھے گا اور پاکستان ترقی کر پائے گا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں کاروباری اور سماجی شخصیت شکیل احمد کیانی کی جانب سے معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی جس میں سفارتی افسران سمیت کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے۔

اس موقعہ پر قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لیڈر شپ کا فقدان ہے جسکی وجہ سے پاکستان اپنی سمت کا تعین نہیں کر پایا تاہم پاکستان کا نوجوان طبقہ باصلاحیت ہے، اسے چاہئے کہ وہ سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال اور بے بنیاد پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں رونما کرے اور ملک قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔

قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اورپاکستان کے ہمیشہ سے مثالی تعلقات رہے ہیں اور سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں مقیم پاکستانی اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تقریب سے شکیل احمد کیانی سمیت وقار نسیم وامق اور گل زیب کیانی نے بھی اظہار خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!