امریکہ میں تعینات سفیر پاکستان مسعود خان سے صدر حلقہء فکروفن ڈاکٹر ریاض چوہدری کی خصوصی ملاقات

0

ریاض (وقار نسیم وامق) صدر حلقہء فکروفن سعودی عرب ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکہ میں تعینات سفیر پاکستان مسعود خان سے خصوصی ملاقات کی اور علم و ادب کی ترویج و ترقی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں سفیر پاکستان مسعود خان سے ہونیوالی اس ملاقات کے موقع پر صدر حلقہء فکروفن ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کا کہنا تھا کہحلقہء فکروفن سعودی عرب گزشتہ چار دھائیوں سے سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں ادب کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور پاکستان کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کر رہا ہے، حکومت سعودی عرب اور سفارتکی مہربانی سے ہم اکثر علمی ،ادبی اور قومی دنوں پر پروگرام منعقد کرتے رہتے ہیں علاوہ ازیں کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے میں بھی محفلیں منعقد ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر ریاض چوہدری نے مزید کہا کہ امریکہ میں بھی ہم نے ایک ادبی تنظیم بزم حرف و سخن ورجینیا کے نام سے قائم کر رکھی ہے جو ہر ماہ کی پہلی اتوار کو شعرو ادب کی محفل سجاتی ہے۔

اس موقع پر سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب مسعود خان نے اردو ادب کی اہمیت اور پاکستانی تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کرنے میں حلقہء فکروفن سعودی عرب اور بزم شعروسخن ورجینیا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم ان شاءاللہ بہت جلد اس سلسلہ میں ایک مشاعرہ کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں آپ اور آپ کے احباب کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے اپنے شعری مجموعہ جات (آب نیساں اور نوائے عاجز) کا ایک ایک نسخہ عزت مآب جناب مسعود خان سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان کو پیش کیا، اس موقع پر فرسٹ سیکرٹری رضوان گل اور پریس قونصلر سرفراز حسین بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!