سعودی عرب میں پانچ روزہ ورلڈ ڈیفنس شو کا آغاز ہوگیا، پاکستان کی بھرپور شرکت

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پانچ روزہ ورلڈ ڈیفنس شو کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر سے اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں جن میں بارہ پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے بھی سٹال لگائے گئے ہیں جو کہ دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستانی پویلین کا افتتاح چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کیا اور کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور جو خطرات پاکستان کو لاحق ہیں ہم ان سے آگاہ ہیں اور جیسے جیسے خطرات بڑھ رہے ہیں ہماری دفاعی پوزیشن بھی ساتھ ساتھ مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے اور ہماری دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پاکستان ایک پرامن ملک ہے تاہم ہم دنیا کو بھی بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات کو پیچھے نہیں رکھ سکتا۔

ورلڈ ڈیفنس شو میں بارہ پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں جن میں گلوبل انڈسٹریل اینڈ دیفنس سلوشن سمیت پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور دیگر اہم کمپنیوں کی جانب سے سٹال نمایاں ہیں جو غیر ملکی افراد کی توجہ کا خاص مرکز ہیں پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے ڈرون ٹیکنالوجی سمیت میزائل سسٹم اور دیگر اسلحہ نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

ورلڈ ڈیفنس شو میں مجموعی طور پر 45 مختلف ممالک کی 750 اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں نمائش کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔

نمائش میں جہاں سعودی روایتی رقص پیش کیا جا رہا ہے وہیں سعودی وومن آرمی کا دستہ بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر رہا ہے اسکے علاوہ سعودی فالکن کی جانب سے ائیر شو بھی پیش کیا گیا جس نے آسمان کو قوس وقزح کے رنگوں سے بھر دیا۔

نمائش کے آخری دو روز پاکستانی تھنڈر طیاروں کی جانب سے بھی ائیر شو پیش کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!