سعودی عرب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے صدرپاک میڈیا فورم ذکاءاللہ محسن کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پاک میڈیا فورم کے صدر ذکاءاللہ محسن کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ،تقریب میں پاک میڈیا فورم اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور ملکر ذکاءاللہ محسن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر پی وائے او سعودی عرب کے صدر احتشام جاوید کوہلی کا کہنا تھا کہ صحافت ایک اہم ترین پیشہ ہے جس کے ذریعے سے ایک عام انسان باخبر رہتا ہے اور پاک میڈیا فورم اس حوالے سے دیار غیر میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو حالات و واقعات اور دیگر اہم خبروں سے باخبر رکھتا ہے اور ذکاءاللہ محسن پاک میڈیا فورم کے ہردلعزیز صحافی ہیں جنھوں نے ہمیشہ کیمونٹی کے درمیان رہ کر خدمت کی اور مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کیا ہے۔
ہم ان کے لئے نیک خواہشات اور جذبات رکھتے ہیں پی وائے او سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری اعجاز رحیم، ریاض ریجن کے صدر قریب اللہ، پیپلزپارٹی کلچرل ونگ کے عہدیدار فہیم خان، اور پاک میڈیا فورم کے چیرمین الیاس رحیم، سینئر نائب صدر وقار نسیم وامق نے بھی ذکاءاللہ محسن کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جبکہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔