ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا بھرمیں کورونا کی صورتحال بدستور بدتر بدھ کو 15365 نئے انفیکشن اور 66 اموات ہو ئیں۔
تفصیلات کے مطابق آ سٹریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بدھ کی صبح تک کورونا وائرس کے 15365 نئے انفیکشن اور 66 اموات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک دن پہلے ٹیسٹ کی تشخیص کے ساتھ وسیع مسائل پیدا ہونے کے بعد بدھ کو متعدد نتائج شامل کیے گئے۔
ایک ہفتہ قبل 14416 نئے کیسز سامنے آئے تھے، انتہائی نگہداشت کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ اس وقت 578 کوویڈ 19 کے مریض انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 66 افراد کی موت ہو گئی۔ابتک آسٹریا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 12180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔