آسٹریا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13592 نئے کیسز رپورٹ،53 ا موات

0

ویانا (اکرم باجوہ) آ سٹریا بھرمیں کوروناصورتحال بدستور جوں کی توں ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں جمعرات کی صبح تک آسٹریا میں کورونا وائرس کے 13592 نئے انفیکشن کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثرہ 53 افراد کی موت رپورٹ ہوئی ہے۔

اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں 619 کورونا مریض زیر علاج ہیں اور 41 مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں جبکہ انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں صورتحال بہت زیادہ بگڑ گئی ہے۔جو سال کا سب سے زیادہ یومیہ اضافہ ہے۔

آسٹریا میں کورونا وائرس سے جمعرات تک 12180 اموات ہوچکی ہیں۔ بدھ کے بعد سے سب سے زیادہ نئے انفیکشن اپر آسٹریا میں 2715 کے ساتھ رجسٹر کیے گئے لوئر آسٹریا میں یہ تعداد 2392 تھی۔

اسٹائرمارک میں 1939 مزید متاثرہ افراد ٹائرول 1669 اور ویانا میں 1396 کی اطلاع ہے۔ کارنتھیا میں 876 نئے کیسز ورارلبرگ میں 789 اور برگن لینڈ میں 302 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!