جدہ میں مقیم معروف پاکستانی صحافی جاوید راہو کی سالگرہ تقریب،خالد نواز چیمہ ، محمد عدیل سمیت دیگر کی شرکت
ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافی جاوید راہو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سجائی گئی جس میں نامور صحافی خالد نواز چیمہ اور محمد عدیل سمیت دیگر قریبی دوستوں نے شرکت کی اور جاوید راہو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
اس موقع پر خالد نواز چیمہ نے کہا کہ دیار غیر میں ہم پاکستانی ملکر محبتوں کو فروغ دیتے ہیں اور جاوید راہو عرصہ دراز سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں اور پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ہم انکی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی درازی عمر کے لئے دعا گو ہیں ۔
جبکہ جاوید راہو نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے جہاں ہم صحافی اور دیگر دوست احباب مل جل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہیں پاک میڈیا فورم ریاض کے عہدیداروں الیاس رحیم، ذکاءاللہ محسن، وقار نسیم وامق، رانا عظیم، اجمل منہاس، ثناء بشیر، محمد رضوان، زرین خان مجبور، شاہ جہان شیرازی نے بھی جاوید راہو کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار کیا ہے۔