ریاض سیزن کے زائرین بین الاقوامی شہرت یافتہ سپرسٹار سلمان خان سے ملاقات کریں گے

0

ریاض(وقار نسیم وامق)10 دسمبر کو ریاض سیزن کے زائرین بین الاقوامی شہرت یافتہ سپرسٹار سلمان خان سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ریاض سیزن 2021 کے زائرین ہندوستانی سپر سٹار سلمان خان کے ایک نئے اور غیر معمولی کنسرٹ کے لئے تیار ہو رہے ہیں جو 10 دسمبر کو سیزن کے مہمان ہوں گے۔

ہندوستانی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سپر سٹار سلمان خان کا متوقع کنسرٹ بلیوارڈ پلس کے بین الاقوامی اسٹیج پر ہوگا۔ بلیوارڈ سٹی زون ریاض جو اس سال ریاض سیزن کے سب سے نمایاں زون میں سے ایک ہے اور تفریح کی تلاش میں آنے والوں کے لئے سب سے زیادہ پرکشش بھی ہے۔

اپنے ملک ہندوستان میں سلمان خان موجودہ اور پچھلی نسلوں کی سطح پر صفِ اول کے اداکار ہیں۔ ان کے مداح انہیں ’بھائی’ (بڑا بھائی) کہتے ہیں۔ جس نے انہیں کئی ایشیائی اور بین الاقوامی ممالک میں بے مثال مقام عطا کیا ہے۔

سلمان خان بالی ووڈ کے بہترین پروفائل کے اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 107 سے زیادہ فلمیں ریلیز کیں اور 55 سال کی عمر میں وہ اپنا کیریئر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ "ایک تھا ٹائیگر” اور "باڈی گارڈ” ان کی مقبول تریں فلموں میں سے ہیں۔

جن ٹویٹس میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے خان کے کنسرٹ کا اعلان کیا وہ بہت مقبول ہوئیں اور مداحو ں کی طرف سے بہت زیادہ شئیر کی گئیں،سلمان خان کے مداحوں نے اس خبر کا زبردست جشن منایا اور کنسرٹ میں ٹکٹ حاصل کرنے اور کنسرٹ میں شرکت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اسے غیر معمولی قرار دیا۔

سلمان خان نے 1988 میں ہندوستانی سینما میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور آہستہ آہستہ سینما کی دنیا میں شہرت کی سیڑھی چڑھتے گئے۔ انہوں نے بڑی تعداد میں ایسی فلمیں بنائیں جو پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر کامیاب ہوئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!