سعودی عرب میں نوجوانوں کی تنظیم پاکبان کی پریس کانفرنس، 10 دسمبر کو فیملی بازار منعقد کرنے کا اعلان

0

الخبر (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں نوجوانوں کی تنظیم پاکبان دس دسمبر کو فیملی بازار کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس میں پاکستانی فیملیز کے علاوہ دیگر غیر ملکیوں کے لئے تفریحی پروگراموں کو ترتیب دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے شہر الخبر میں پاکبان کے عہدیداروں کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ذیشان احسان اور عالیہ خان نے بتایا کہ کورونا وائرس کی بدولت گزشتہ دو سال سے تفریحی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر تھیں مگر سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد حالات معمول پر آچکے ہیں اور تفریحی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پاکبان کی جانب سے اب محدود پروگرامز کروانے کی بجائے بڑے تفریحی ایونٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور دس دسمبر کو منعقد ہونے والے فیملی بازار میں مختلف سٹالز کے علاوہ موسیقی اور کھیلوں کے مقابلے بھی شامل ہیں جن میں شرکت کرکے پردیس میں رہنے والے دیس کی یادوں سے محظوظ ہونگے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے ہم وطنوں کو بہتر طور پر تفریحی ماحول فراہم کر سکیں۔

پریس کانفرنس سے بسام خالد، علی خان، سلمان بٹ اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!