بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان 10 دسمبر کو موسمِ ریاض میں جلوہ افروز ہوں گے

0

ریاض(وقار نسیم وامق) بالی ووڈ سپر سٹار اور فلمی دنیا کے بھائی جان سلمان خان سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری موسم ریاض کی تقریبات میں 10دسمبر کو جلوہ افروز ہونگے جہاں وہ اسٹیج پرفارمنس پیش کریں گے۔

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام موسم ریاض کی تقریبات کا آغاز بیس اکتوبر سے ہوا تھا جس میں تفریحی پروگراموں میں خلیجی ممالک کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور فنکار شریک ہیں۔

موسم ریاض میں میوزیکل کنسرٹ، سفاری پارک، اسٹیج ڈرامہ، مشاعرے اور دیگر تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں اب تک 45 لاکھ سے زائد افراد شرکت کر چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ بائیس ہزار سے زائد افراد کو روزگار بھی میسر آیا ہے۔

موسم ریاض کی تقریبات میں فلم سٹار سلمان خان کی شرکت نے تقریبات میں نئی روح پھونک دی ہے جس سے پاکستانیوں سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے باشندے پرجوش نظر آتے ہیں۔

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی شہری مقیم ہیں اور دونوں ممالک کے شہری سلمان خان کو یکساں طور پر پسند کرتے ہیں جبکہ گزشتہ سیزن کی طرح اس بار پاکستانی گلوکار بھی موسم ریاض کی تقریبات میں پرفارم کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!