سعودی عرب میں 3 سے 5 دسمبر فارمولا ون کار ریس منعقد ہوگی،عالمی شہرت یافتہ ڈرائیورز شرکت کرینگے

0

جدہ (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے شہر جدہ میں 3 سے 5 دسمبر تک فارمولا ون کار ریس کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں عالمی شہرت یافتہ فارمولا ون کے ماہر ڈرائیورز شرکت کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ہونے والی فارمولا ون کار ریس کے لئے دنیا کا طویل ترین اور تیز رفتار ٹریک قائم کیا گیا ہے۔

ریسنگ ٹریک جدہ شہر کے مرکزی علاقے سے 12 کلو میٹر کے فاصلے پر پرکشش ساحل پر بنایا گیا ہے، یہ فارمولا ون ریس کے غیر معمولی ٹریکس میں سے ایک ہوگا۔

جدہ کورنیش ٹریک 6.175 کلو میٹر طویل ہے اور اس پر 27 موڑ ہیں اسے فارمولا ون ریس کےلیے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں دنیا کا سب سے طویل اور تیزرفتار ریسنگ ٹریک مانا جا رہا ہے۔

اس پر اوسط رفتار 250 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہو گی جدہ کے کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ پر غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے فارمولا ون کار کو رکھا گیا ہے۔

 اس سال فارمولا ون کی میزبانی تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کر رہا ہے جسے دیکھنے کے لئے ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد انتہائی پرجوش ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!