پیرس(سید شاہ زیب ارشد)پاکستان پیپلزپارٹی وومن ونگ فرانس کے زیر اہتمام گیارویں شریف کی محفل کا اہتمام کیاگیا ، محفل میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پیرس کے مضافات گارج لے گونس میں یا غوث اعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی سالانہ گیارویں شریف کی محفل کا اہتمام کیاگیا ،تقریب کو پیرس کی معروف سماجی شخصیت اور پیپلز پارٹی وومن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو نےآرگنائز کیا ۔
مقدس اور روحانی محفل میں شامل ہونے کے لئے دوردراز علاقوں سے خواتین کی بھاری اکثریت نے شرکت کی ،پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت نازیہ عباسی نے حاصل کی ۔
اس کے بعد نعتیہ کلام کا سلسلہ شروع ہوا جس میں ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کی سابقہ صدر ستارہ ملک ، ممتاز ملک ،شمیم ظہور ، صائمہ بابری ، ناصرہ خان ، نیئر سلطانہ ، سارہ کرن ، آفرین ، غوثیہ اور کلثوم ظفر نے اپنی خوبصورت آواز میں رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔
نازیہ عباسی نے شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے کرامات اور معجزات پر جامع افروز بیان پیش کیا آخر میں نازیہ عباسی نے بہت خوبصورت دعا کروائی، یوں درود و سلام کی صدا ئوں میں گیارہویں شریف کی محفل کا اختتام ہوا۔