بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے محکمہ شہری ہوابازی کی اطلاع کے مطابق ستمبر میں چین کی شہری ہوا بازی کی صنعت نے مجموعی طور پر 8 لاکھ ٹن کارگو اور ڈاک نقل و حمل کا انتظام کیا جو ، سال بہ سال 13.9فیصد کا اضافہ ہے اور کارگو نقل و حمل کے حجم میں ماہانہ ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملکی راستوں پر484000ٹن کارگو اور ڈاک نقل و حمل کا انتظام کیا گیا، جو سال بہ سال 7.5فیصد کا اضافہ ہےجبکہ بین الاقوامی راستوں پر کارگو اور ڈاک نقل و حمل کا حجم 315000 ٹن تک جا پہنچا ، جو سال بہ سال 25.3فیصد کا اضافہ ہے۔
رواں سال جنوری سے ستمبر تک ، پوری صنعت نے مجموعی طور پر 6.489 ملین ٹن کارگو اور ڈاک نقل و حمل کا انتظام کیا ، جو سال بہ سال 24.4فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں سے ملکی راستوں پر 3.887 ملین ٹن کا انتظام کیاگیا ، جو سال بہ سال 19.4فیصد کا اضافہ ہے جب کہ بین الاقوامی راستوں پر2.603ملین ٹن کا انتظام کیا گیا ، جو سال بہ سال 32.8 فیصد کا اضافہ ہے۔