پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد کا گورنر پنجاب سے پی آئی اے بحالی کا مطالبہ

0

پیرس( سید شاہ زیب ارشد) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد نے گورنر پنجاب سے پی آئی اے بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی فرانس کے صدر ملک عابد جو کہ اس وقت پاکستان کے دورہ پر ہیں ، ملک عابد سمیت مختلف ممالک سے آئے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے خصوصی ملاقات کی۔

گورنر ہا ئوس میں ملاقات کرنے پر ملک عابد نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ واحد لیڈر ہیں جسے اوورسیز کمیونٹی کی مشکلات کی فکر ہے کیونکہ آپ خود بھی برطانیہ میں اوورسیز کمیونٹی کے درمیان رہے ہیں۔

اس دوران ملک عابد نے کہا کہ اس وقت اوورسیز کی سب سے بڑی مشکل پاکستان ائیرلائن کی بندش ہے ،انہوں نے چوہدری سرور سے مطالبہ کیا کی وہ پی آئی اے کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے ملک عابد نے پی ٹی آئی فرانس کا صدر منتخب ہونے کے بعد فرانس میں اوورسیز کمیونٹی سے وعدہ کیا تھا کہ وہ پی آئی اے بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!