سعودی عرب میں مجلس پاکستان یوتھ فورم کے زیراہتمام گرینڈ سپورٹس فیسٹول کا آغاز

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مجلس پاکستان یوتھ فورم کے زیر اہتمام گرینڈ سپورٹس فیسٹول کا آغاز کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں سمیت کیمونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں مجلس پاکستان کے زیر نگرانی یوتھ فورم کی جانب سے گرینڈ سپورٹس فیسٹول کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں کرکٹ، فٹ بال اور والی بال کی مختلف ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

اس موقع پر یوتھ فورم کے سرپرست اعلیٰ نعمان صابر اور مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف نے کرکٹ شارٹ کھیل کر افتتاح کیا اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی صحتمند سرگرمیاں ہمارے دین اسلام کا حصہ ہیں اور ہمارا مقصد بھی یہی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں ایسے مواقعے فراہم کیے جائیں جو ان کی زندگیوں میں مثبت اثرات مرتب کریں۔

گرینڈ سپورٹس فیسٹول کی شروعات میں مختلف کرکٹ ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے جن کو دیکھنے کے لئے کیمونٹی ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مجلس پاکستان یوتھ فورم کے چیرمین سید ثاقب زبیر اور صدر ملک ریاض شاکر کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی مانند پڑ چکی تھی جن کے بحال ہونے سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقعے فراہم ہونگے اور صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گااور ہم سعودی قیادت کے ممنون ہیں جنھوں نے پاکستان سمیت دیگر غیر ملکیوں کو ایک سازگار ماحول فراہم کر رکھا ہے گرینڈ سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے فائنل میچز 31 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!