سعودی عرب:مسلم لیگ ن کے زیراہتمام قائداعظم محمد علی جناح اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے سینئر ایڈوائزر سردار شعیب کی قیادت میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کے سینئر ایڈوائزر سردار شعیب کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور پارٹی قائد میاں محمد نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب میں اراکین نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے اس ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی خاطر جلاوطنی جیلوں، احتساب کے پر انتقامی کارروائی کا سامنا کیا، مگر ڈکٹیٹر شپ کو قبول نہ کیا ہے نہ کریں گے۔

ہمیں انصاف تاریخ اور اللہ تعالی کی طرف سے ملے گا انشاءاللہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں اس ملک میں حقیقی جمہوریت کی جہدوجہد میں آخری دم تک لڑیں گے۔اس موقع پر میاں نواز شریف اور ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا کی صحت اور ملکی سلامتی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

تقریب میں مر زامنیر بیگ، چو ہدری طارق ورک، انجینئر راشد، شہزاد قاضی، جاوید اقبال، انور کھوکھر، جی ایم اعوان، وجاہت حسین، رانا عظیم، اختر گجر عدنان اعوان، نعیم مغل، انجینئر حسیب گجر اور دیگر عہدیداروں اور ممبران نے اظہار خیال کیا اور کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!