ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مشوانی قومی تڑون کے مرکزی صدر محمد زرین خان مجبور مشوانی کی جانب سے پاکستان سے آئے مہمان خاص سید نواب مشوانی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں سیاسی ،سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
عشائیے میں شرکت کرنے والوں کا زرین خان مجبور مشوانی نے پرتپاک استقبال کیا جن میں اے این پی کے صدر ڈاکٹر مزمل شاہ اور امیر محمد خان اتمانخیل، ضیاءالحق مشوانی،سلطان مشواني، بخت محمد مشوانی، مسافرخان مشوانی، سیدجمیل مشوانی، سلیمان مشوانی شامل تھے۔
اس موقع پر ملک سید نواب مشوانی نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی قابل ستائش ہے جو مجھے یہاں عزت اور وقار سے نوازتی ہے جسے میں بھول نہیں پاؤں گا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مشوانی قومی تڑون میں اتفاق و اتحاد بے مثال ہے اگر آپس میں کوئی اختلاف ہے بھی تو مجھے محسوس نہیں ہونے دیا میں صدر صاحب کا انتہائی مشکور ممنون ہوں، انہوں نے آج کی شام میں ریاض کے انتہائی معزز شخصیات سے ملاقات کروا دی، اگر آپ پاکستان آئیں تو مجھے خدمت کا موقع ضرور دیا جائے، جنہوں نے میرے اعزاز میں یہ محفل سجائی ہے میں تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاض میں مشوانی قومی تڑون نے جس طرح مجھے پذیرائی دی ہے ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو اسی طرح متحد اور اتفاق میں رہنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
عشائیے کے میزبان محمد زرین مشوانی نے کہا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں پوری پاکستانی کمیونٹی ایک گلدستے کی مانند ہے اور ہمارا یہ خاصہ رہا ہے کہ ہم اپنے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
Good job