سعودی عرب میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی پابندی دوبارہ عائد

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ماسک پہننے کے علاوہ سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی پابندی دوبارہ عائد کردی گئی۔یہ فیصلہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے جاری اعلامیے کے مطابق کل 30 دسمبر جمعرات صبح سات بجے سے کھلی اور بند جگہوں پر ماسک پہننے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔

اس پابندی پر عمل کرنا لازمی ہوگا بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری اور دیگر غیر ملکی ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کرکے اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!