پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما چوہدری اشفاق جٹ اور وحید گھمن کا کراچی کسٹم پورٹ کے ہیڈ رضوان بشیر کے اعزاز میں عشائیہ

0

پیرس(سید شاہ زیب ارشد)کراچی کسٹم پورٹ کے ہیڈ (بیورو کریٹ) رضوان بشیر کے اعزاز میں پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما چوہدری اشفاق جٹ اور وحید گھمن کی جانب سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

اعشائیہ کا اہتمام ویلیر لابیل میں واقع ذائقہ ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں قریبی دوستوں نے شرکت کی ۔

مہمانوں کی تواضع ذائقہ ریسٹورنٹ کے پرتکلف اور لذیذ کھانوں سے کی گئی، اس موقع پر شرکاء محفل کو محظوظ کرنے کیلئے محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

مقامی قوالوں کی شاندار پرفارمنس پر حاضرین بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، کسٹم ہیڈ کراچی پورٹ رضوان بشیر نے شاندار استقبال کرنے اور خوبصورت مہمان نوازی پر اشفاق جٹ اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!