امریکا کے بعد فرانس کا بھی کرونا کا شکار افراد کے لیے قرنطینہ کی مدت میں کمی کا اعلان

0

پیرس(سید شاہ زیب ارشد)امریکا کے بعد فرانس نے بھی کرونا کا شکار افراد کے لیے قرنطینہ کی مدت میں کمی کردی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی حکومت نے کرونا کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے ،فرانس کے وزیر صحت اولیور وارین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ لوگ اگر کرونا کا شکار ہوتے ہیں تو انہیں اب 10 کے بجائےصرف 7 دن کے لیے قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا ۔

اولیور وارین کا کہنا تھا کہ اگر کرونا کے شکار شخص کا پانچویں روز ہی کویڈ 19 ٹیسٹ منفی آجائے تو وہ اس وقت ہی قرنطینہ سے باہر نکل سکتا ہے ۔

وزیر صحت اولیور وارین کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کرائی انہیں 10 روز کا ہی قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا لیکن اگر ان کا ٹیسٹ منفی آجائے تو وہ 7 روز بعد نارمل زندگی اختیار کرسکتے ہیں،اولیور وارین کا کہنا تھا کہ اومی کرون کی وجہ سے جنوری میں الرٹ رہیں گے ۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسپین سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے افرادی قوت کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے قرنطینہ کی مدت میں کمی کی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق قرنطینہ کی مدت میں کمی کے باعث عالمی وبا پر قابو پانے میں مشکلات آسکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!