مجلسِ پاکستان یوتھ فورم کے زیرِاہتمام گرینڈ سپورٹس فیسٹیول، کرکٹ میں کشمیر الیون فاتح

0

ریاض (وقار نسیم وامق) مجلس پاکستان یوتھ فورم کے زیر اہتمام گرینڈ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا جس میں کرکٹ کے فائنل میچ میں کشمیر الیون نے دانی الیون کو ہرا کر فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں مجلس پاکستان کے زیر اہتمام گرینڈ سپورٹس فیسٹیول کے آخری روز دانی الیون اور کشمیر الیون کے درمیان کرکٹ فائنل میچ کھیلا گیا جس میں کشمیر الیون نے آسانی کے ساتھ جیت اپنے نام کر لی. فائنل کے سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کے لئے کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تقسیم انعامات کی تقریب میں ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ فائنل میچ کی ٹرافی کشمیر الیون کو دی گئی۔

اس موقع پر مہمانان خصوصی سمیت آرگنائزر مجلس پاکستان یوتھ فورم کے سرپرست اعلیٰ انجنیئر نعمان صابر،مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف، انوسٹر فورم کے صدر راجہ خالد، مجلس پاکستان چیرمین سید ثاقب زبیر، نائب صدر یوتھ ثناء اللہ، یوتھ فورم کے صدر ریاض شاکر، جنرل سیکرٹری بلال حنیف گوندل، حافظ عبداللطیف سمیت دیگر نے گرینڈ سپورٹس کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ مجلس پاکستان یوتھ فورم مستقبل میں بھی کھیلوں کے ایسے ایونٹس کرواتا رہے گا تاکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کو صحتمند تفریح میسر ہو اور وہ اپنے کھیل کو بھی بہتر بنا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!