کونسلر گوہر الماس کا پاکستانی نژاد جج احمد ندیم اور معروف صحافی ارشد رچیال کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

0

لیڈز(شکیل انجم )لیڈز سٹی کونسل کے کونسلر گوہر الماس کی جانب سے حال ہی میں تعینات ہونے والے بریڈفورڈ کراؤن کورٹ کے پاکستانی نژاد جج احمد ندیم اور معروف صحافی و مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پریس کلب برطانیہ ارشد رچیال کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈونکاسٹر سے ہاؤس آف لارڈز کے رُکن لارڈ جَان ، لارڈ میئر آف لیڈز اصغر خان سمیت مقامی کونسلرز، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےبریڈفورڈ کراؤن کورٹ کے جج احمد ندیم کا کہنا تھا کہ ہماری کمیونٹی کو اپنے بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دینی چاہیے اور برطانیہ کے نظام زندگی کے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے ۔

سیکرٹری جنرل پاکستان پریس کلب برطانیہ ارشد رچیال کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا نا صرف برطانیہ میں کمیونٹی کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرتا ہے بلکہ اُنہیں اپنے آبائی وطن پاکستان سے بھی جوڑے ہوئے ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ پُل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ہا ئو س آف لارڈز کے رُکن لارڈ جا ن کا کہنا تھا کہ نسلی تعصب برطانوی معاشرے میں دیمک کی طرح ہے جس کے خاتمے کے لیے سب کو یکجا ہو کر کام کرنا ہو گا تاکہ برطانیہ میں بسنے والی تمام کمیونٹیز کو یکساں مواقع میسر آ سکیں ۔

لارڈ میئر آف لیڈز نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر میزبان کونسلر گوہر الماس نے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی برطانیہ میں زندگی کے ہر شعبے میں اپنا نمایاں کردار اداء کر رہی ہے جو ہمارے لیے یہ باعث فخر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!