سانحہ مری:انسانی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی کمیونٹی آسٹریا کا اظہار افسوس، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ
ویانا (اکرم باجوہ) مری سانحہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی کمیونٹی آسٹریا کی مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر معروف سماجی شخصیت چوہدری علی شرافت،منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم،اعوان ٹرانسپورٹ آسٹریا کے ڈائریکٹر حاجی ملک آمین اعوان،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے چیئر مین اکرم باجوہ،صدر غلام حسین نقوی،چوہدری بلال خان،چوہدری طارق محمود بریار،معورف سماجی شخصیت مرزا شجاعت علی،چوہدری محمد نواز وڑائچ،معرف کشمیری رہنما راجہ عنصر عظیم،الحاج سید سلطان محمود،حاجی قاسم علی و دیگر نے مری میں برف باری کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مری میں حکومت کی مس مینجمنٹ نظر آتی ہے۔ حالات کے پیش نظر بہتر پیش بندی نہیں کی گئی بہتر مینجمنٹ ہوتی تو انسانی جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔مگر حکومتی وزیر ایک دن قبل اپنی حکومت کو سیاحت کی کامیابی قرار دے رہے تھے مگر مینجمنٹ کی قلی مری حادثہ نے کھول کر رکھ دی۔
انہوں نے مذید کہا کہ ہم سب چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ پر سو موٹو ایکشن لیکر انکوائری کرکے اس میں ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔