مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی ہسپتال میں لگنے والے فری میڈیکل کیمپ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد علاج معالجے کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے پہنچی جہاں انہیں ماہر ڈاکٹرز کے مفت چیک اپ کے علاوہ میڈیکل ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی گئیں۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ یعقوب اور صدر ریاض ریجن خالد اکرم رانا کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو ایسی سہولیات فراہم کریں جن کی انہیں اشد ضرورت ہے موجودہ دور میں دارالحکومت ریاض میں ایسے نادار اور کم آمدنی والے افراد موجود ہیں جن کو علاج معالجے کی ضرورت ہے اسی مقصد کے تحت مقامی ہسپتال کی مدد سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

فری میڈیکل کیمپ میں کمیونٹی ممبران کی اہم شخصیات بھی پہنچیں جنھوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا جبکہ کیمپ میں آئے پاکستانیوں نے بھی علاج معالجے کی مفت سہولیات ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

آخر میں فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے تعاون کرنے والے افراد میں مسلم لیگ ن ریاض کے صدر خالد اکرم رانا سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان نے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!