ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا میں اس وقت کورونا کی تعداد حد سے گزر رہی ہے۔وزیر صحت آسٹریا بھرمیں اتوار کے روز نئے انفیکشن کی تعداد ایک بار پھر 10,000 یومیہ تک پہنچ گئی۔
اتوار کو 10,291 انفیکشن تھے، سال کے آغاز سے کوروناصورتحال بدستور خراب ہے اس کا مطلب ہے کہ صرف ایک ہفتے کے اندر یہ تعداد تین گنا بڑھ گئی ہے، یہ جلد ہی زیادہ پرتشدد ہو جائے گا ۔
وزیر صحت وولف گینگ مکسٹین نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون بلندی پر جا رہا ہے روزانہ 20,000 سے زیادہ کیسز کی توقع کرتے ہیں۔ وزیر صحت نے عوام سے ویکسینیشن کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ بغیر اپوائنٹمنٹ کے جلد سے جلد ویکسین لگوائیں۔