ادارہ منہاج القرآن فرانس کی جانب سے نئے سال کی آمد پر پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب

0

پیرس(سید شاہ زیب ارشد)ادارہ منہاج القرآن فرانس کی جانب سے فرانس میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں نئے سال کی آمد پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی الطاف نے حاصل کی ، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کا ہدیہ زاہد چشتی نے پیش کیا، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے راجہ فیصل نے صحافی برادری کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے کی جانیوالی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر مرحوم سینئر صحافی را ئو خلیل احمد کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔

شرکاء محفل کی جانب سے را ئو خلیل احمد کی ادارہ منہاج القرآن فرانس کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو بھی سراہاگیا ، طارق چوہدری نے اپنے خطاب میں شرکاء محفل کو نئے سال کی مبارکباد دی ، انکا کہنا تھا کہ دنیا کیساتھ ساتھ ہمیں آخرت کیلئے بھی کام کرنیکی ضرورت ہے، صدر ادارہ منہاج القرآن فرانس راجہ بابر نے اپنے خطاب میں صحافیوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی صورتحال میں جب لوگ خوف سے گھروں میں بیٹھ گئے تھے وہاں صحافی برادری اپنی صحافتی خدمات سرانجام دے رہی تھی ، انہوں نے کہا کہ آج جو پی آئی اے کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اسکے پیچھے فرانس میں مقیم صحافی برادری کی بے پناہ کوششیں شامل ہیں۔

راجہ بابر نے ادارہ منہاج القرآن فرانس کی 2021 کی کاکردگی سے بھی تفصیلی آگاہ کیا،انہوں نے بتایا کہ 2021 میں کرونا کی وجہ جہاں فرانس کا ہر ادارہ بند تھا وہاں ادارہ منہاج القرآن ایس او پیز کے تحت اپنی خدمات فراہم کرتا رہا، 3 بار چیکنگ ہوئی مگر اللہ کے فضل سے چیکنگ ٹیم نےمثبت رپورٹ دی ۔

انہوں نے بتایا کہ 2021 میں سکیورٹی پاس ہونے کے بعد ادارہ منہاج القرآن فرانس مکمل طور پر سکیورٹی پروف بن گیا ہے ،ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے نماز عید کی 21 جماعتیں کروائی گئیں جن میں 17ہزار سے زائد نمازیوں نے نماز عید کی ادائیگی کی ،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ علامہ حسن میر قادری ہر ہفتے 150 بچوں کو علم سکھاتے ہیں ،زاہد محمود چشتی بچوں کو نعت پڑھنے کی تربیت فراہم کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ جلد قرآت کی کلاسز کا بھی آغاز ہوجائے گا، منہاج ویلفیئر فا ئونڈیشن نے 2021 میں ڈھائی لاکھ یورو سے زائد کی فنڈ ریزنگ کی جو ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے ۔

منہاج خواتین کی کارکردگی بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی جانب سے جہاں میلاد شریف کی محافل کی گئیں وہاں بلین کی تعداد میں درود پاک پڑھا گیا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2020/2021 میں ادارہ منہاج القرآن فرانس میں جتنی بھی کنسٹرکشن ہوئیں ان پر 3 لاکھ یورو خرچ ہوا،،ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری نے بھی صحافیوں کی آمد کا انکا شکریہ ادارہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ادارہ منہاج القرآن میں 2021 میں 100 سے زائد افراد نے اسلام قبول کیا۔

راجہ فیصل نے بتایا کہ منہاج القرآن کی جانب سے بہترین کارکردگی کی بناء پر صدر منہاج القرآن فرانس راجہ بابر کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کردی گئی ہے، صحافیوں کی حوصلی افزائی کرنے پر صحافی ملک منیر احمد، خالد بشیر،یونس خان، ذوالفقار عزیز ، سید شاہ زیب ارشد، عاکف غنی، عمران چوہدری ، بابر مغل ،سلطان محمود ،بنارس اعوان اور محترمہ روحی بانو نے ادارہ منہاج القرآن فرانس کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ، تقریب کے آخر میں علامہ حسن میر قادری نے مرحوم را ئوخلیل ، پاکستان کی سلامتی اور شہداء پاک فوج کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!