سعودی عرب میں پندرہ سالہ پاکستانی بیٹسمین فہد منیر نے 67 گیندوں پر 126 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس میں قومی ٹیم کے علاوہ مختلف ایسوسی ایشن کے کھلاڑی کرکٹ میچز میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں جس میں کمسن بچے بھی کرکٹ میں اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اے ایس یوتھ الیون اور Riyadh mavericks کے مابین کرکٹ میچ میں پندرہ سالہ فہد منیر نے سعودی عرب میں کم عمر کھلاڑیوں میں اے ایس اکیڈمی کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے 67 گیندوں پر 126 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جس کے بعد فہد کو جہاں مین آف دی میچ قرار دیا گیا وہیں میچ میں شریک کھلاڑیوں سمیت شائقین کرکٹ نے بھی فہد منیر کے کھیل کو سراہا ہے اور اس کی بھرپور پذیرائی کی ہے۔

اس موقع پر فہد منیر کا کہنا تھا کہ یہ مسلسل محنت اور لگن سے ممکن ہو پایا کرکٹ کھیل کے ساتھ ساتھ ایک جنون ہے اور وہ کرکٹ کے کھیل میں نمایاں کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

فہد منیر کے والد منیر احمد شاد نے بیٹے کی کاکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا کرکٹ کھیلے اور اپنے کھیل سے اپنا منفرد اور الگ مقام بنائے جس کے لئے ان کی کوشش رہتی ہے کہ وہ ہر طرح کی سہولیات سے اسے آراستہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!