پی ٹی آئی فرانس (الیکٹڈ باڈی) کا ادارہ منہاج القرآن فرانس کی تاحیات ممبر شپ لینے کا اعلان

0

ادارہ منہاج القرآن فرانس اور پی ٹی آئی فرانس آئندہ پاکستان کے قومی دن اور کشمیریوں کیساتھ یکجہتی پروگرام ملکر منعقد کرے گی

پیرس(سید شاہ زیب ارشد)ادارہ منہاج القرآن فرانس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے اعزاز میں نئے سال کی خوشی میں عشائیہ کا اہتمام کیاگیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کا ہدیہ زاہد محمود چشتی نے پیش کیا، تقریب میں صدر پی ٹی آئی فرانس ملک عابد، جنرل سیکرٹری چوہدری افضال گوندل، چوہدری اشفاق جٹ ، چوہدری افضال ڈھل اور صفدر ہاشمی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ادارہ منہاج القرآن فرانس کے سینئر رہنمائوں سمیت مقامی صحافیوں نے بھی شرکت کی ،صدر ادارہ منہاج القرآن فرانس راجہ بابر نے اعلان کیا کہ آئندہ تحریک انصاف فرانس اور ادارہ منہاج القرآن فرانس ملکر پاکستان کے قومی دن کے پروگرام منعقد کریگی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی فرانس (الیکٹڈ باڈی) نے ادارہ منہاج القرآن فرانس کی تاحیات ممبر شپ لینے کا بھی اعلان کیا ،صدر ادارہ منہاج القرآن فرانس راجہ بابر نے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کے رہنما ئوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا، راجہ بابر نے ادارہ منہاج القرآن فرانس کی 2021 کی کاکردگی سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔

علامہ حسن میر قادری نے کہا کہ تحریک انصاف فرانس (الیکٹڈ باڈی) کی جانب سے منہاج القرآن فرانس کی تاحیات ممبر شپ لینا خوش آئند ہے، انہوں نے پی ٹی آئی فرانس کی آمد پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، صدر پی ٹی آئی فرانس ملک عابد نے عزت افزائی پر ادارہ منہاج القرآن فرانس کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فرانس ہمیشہ ادارہ منہاج القرآن کیساتھ ملکر چلے گی۔

تقریب کے آخر میں علامہ حسن میر قادری نے مرحوم را ئوخلیل ، پاکستان کی سلامتی اور شہداء پاک فوج کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!