19مئی بروز سوموار ہماری دیرینہ ساتھی اور کولیگ Amanda Booteنے تاریخ رقم کر دی ۔ برطانوی جمہوریت میں دو چیزوں میرٹس اور ٹیلنٹس کو ہمیشہ ہی اولیت اور فوقیت حاصل رہی ہے اور اگر کوئی بھی ان سے ہٹ کر فارم 47 جیسی ناپاک سوچیں رکھتا ہے تو پھر قانون حرکت میں آکر اس ناسور کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قلع قمہ کر دیتا ہے۔
شاید اسی لیے چرچل نے کہا تھا کہ جب تک میرے ملک میں عام آدمی کو انصاف میسر ہے اسوقت تک ملک و ملت کے عزت و احترام اور وقار کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ مگر ایسا صرف وہاں ہی ہوتا ہے جہاں حکمران بے غیرت اور چور چکار نہ ہوں، ججز با ضمیر ہوں قانون کی حکمرانی ہو اور فارم 47 نہ ہو ۔
ان ساری باتوں کا احساس اسوقت ہوتا ہے جب نصف صدی سے زائد کے لوکل گورنمنٹ سسٹم میں ایمنڈا بوٹی نے پہلی اینڈیپنڈنٹ خاتون مہیر کے طور پر حلف لے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایمنڈا کا شمار انتہائی باصلاحیت اور موسٹActive and effective کونسلرز میں ہوتا ہے ۔
ترقی کی دوڑ میں وہی اقوام باوقار اور سرخرو ہوتی ہیں جن کے نظام عدل میں انصاف اور میرٹ سسٹم ہی مقدم ہوتا ہے اور جس کے باشندے دنیا میں سر اُٹھا کر چلتے ہیں نہ کہ 160 نمبر سے منہ چھپاتے ہوں ۔ہماری تمام تر دعائیں، خواہشات و جذبات اور ہمہ وقت تعاون ایمنڈا کے میرل اہیر کی کامیابیوں و کامرانیوں کے لیے ہے ۔
Well done Amanda! As the 1st Independent Mayor you’ve made history in Woking Borough Council WBC Surrey