پاکستان جرنلسٹس فورم کی سینئر وائس پریذیڈنٹ محترمہ سعدیہ عباسی کے چچا خالد محمود عباسی انتقال کر گئے-
مرحوم کا انتقال شفاء ہسپتال اسلام آباد میں ہوا، وہ وہ کینسر کے مریض تھے
خالد محمود عباسی کی عمر 50 سال تھی ، اسلام آباد پولیس میں ملازمت کی
چچا کے انتقال پر پاکستان جرنلسٹس فورم کے ارکان کی سعدیہ عباسی سے تعزیت
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان جرنلسٹس فورم کی سینئر وائس پریذیڈنٹ محترمہ سعدیہ عباسی کے چچا خالد محمود عباسی کااسلام آباد انتقال ہو گیا ہے، مرحوم کی عمر پچاس سال اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلاء تھے،انتقال شفاء ہسپتال اسلام آباد میں ہوا۔
انہوں نے ریٹائرمنٹ تک اسلام آباد پولیس میں خدمات سر انجام دیں، مرحوم کی نماز جنازہ ٢٦ مئی ٢٠٢٥ شام چھ بجے اسلام آباد میں ادا کر دی گئی اور انہیں اپنے عزیز و ا قا رب اور دیگر سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
خالد محمود عباسی کے انتقال پر پاکستان جرنلسٹس فورم کے ارکان و عہدیداران نے سعدیہ عباسی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے۔