جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کی جانب سے بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

0

پیرس(سید شاہ زیب ارشد)جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کی جانب سے بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔

پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔

نظامت کے فرائض حافظ باسط علی نے سرانجام دئیے ، صدر جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس مرزا آصف جرال، صدر منہاج القرآن فرانس راجہ بابر،صدر پی ٹی آئی فرانس ملک عابد،سینئر کشمیری رہنما سردار اخلاق، سابق صدر پیپلزپارٹی فرانس اشرف گوندل ،سینئر کشمیری رہنما ذوالفقار عزیز،سابق سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی فرانس ملک منیر احمد،سینئر رہنما پی ٹی آئی فرانس ابوبکر گوندل ،سینئر کشمیری رہنما ذوالفقار نگیال، عصمت اللہ تارڑ اور کشمیری رہنما خلیل خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک طرف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے اور دوسری طرف معصوم کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے،کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

تقریب کے آخر میں شہدا کشمیر،شہداء پاک فوج اور ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!