قومی ایئر لائن پی آئی اے کا مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات دینے کیلئے بڑا فیصلہ

0

اسلام آباد/برسلز (نمائندہ خصوصی) پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔پی آئی اے انتظامیہ نے بین الاقوامی سطح پر بڈز طلب کرلیں ۔

پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی، بوئنگ طیاروں میں اکانومی اور بزنس کلاس کی تمام نشستوں کو تبدیل کرکے جدید نشستیں لگانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بوئنگ طیاروں میں نیا ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوئنگ طیاروں کو یورپ اور برطانیہ میں ٹریول کرنے والے مسافروں کو پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید آرام دہ سہولت مل سکے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کو برطانیہ اور امریکا میں پروازوں کی بحالی کی امید ہے، اسی وجہ سے بوئنگ طیارے پی آئی اے انتظامیہ نے تمام جدید نشستوں کو نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]