یورپی یونین کا روس پر 18 واں پابندیوں کا پیکج تیار،توانائی، بینکاری اور تیل کی قیمت کو ہدف بنانیکا فیصلہ

0

برسلز(حافظ اُنیب راشد) یورپین یونین روس کے خلاف سخت پابندیوں کا 18 واں پیکج تیار کر رہی ہے جس میں روس کی توانائی کی آمدنی کو نشانہ بنایا جائے گا۔ جبکہ اس میں نورڈ اسٹریم انفراسٹرکچر، روس کا بینکنگ سیکٹر اور خام تیل کی قیمت کی حد کو کم کرنا بھی شامل ہوگا۔

یہ بات یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے امریکی سینیٹر لنڈ سے گراہم سے ملاقات کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات کے ساتھ ساتھ مشترکہ طور پر اٹھائے گئے یہ اقدامات ہماری پابندیوں کے مشترکہ اثرات میں تیزی سے اضافہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ روس کے شیڈو فلیٹ کو نشانہ بنانے والی کارروائیوں کے ساتھ روس کی اپنے تیل کی نقل و حمل کی صلاحیت کو محدود کر کے، یہ جنگ چھیڑنے کے لیے کریملن کے وسائل کو خشک کرنے کا ایک مؤثر اقدام ہے۔ صدر وان ڈیر لیین اور سینیٹر گراہم نے 20,000 اغوا شدہ یوکرائنی بچوں کے معاملے اور روس پر ممکنہ مزید دباؤ پر بھی بات کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]