لیڈیز ونگ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے
تنظیم کا مشن خواتین کو رہنمائی، ترقی اور آگے بڑھنے کے بامعنی مواقع فراہم کرنا ہے
لیڈیز ونگ میں افروز زبیر، سعدیہ خان، فوزیہ خان، روبینہ ناز ، عطیہ طیب، شمائلہ احمد اور عائشہ رانا شامل ہیں
دبئی (طاہر منیر طاہر سے) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لئے "پاکستانیز ان شارجہ” PIS کا قیام عمل میں لا یا گیا۔
"پاکستانیز ان شارجہ” میں ہر طبقہ فکر کے پاکستانی مرد حضرا ت شامل ہیں جبکہ PIS میں ایک لیڈیز ونگ بھی بنایا گیا ہے جس میں شارجہ میں مقیم پاکستانی خواتین ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو کرفلاحی کام اور ایک دوسرے کی مدد کرتی ہیں۔
"پاکستانیز ان شارجہ” کے لیڈیز ونگ میں افروز زبیر ہیڈ آ ف لیڈیز ونگ، سعدیہ خان میڈیا ہیڈ، فوزیہ خان ہیڈ آف آرٹ اینڈ کیلیگرافی، روبینہ ناز ہیڈ آف ایکٹیویٹیز ، عطیہ طیب ہیڈ آف وا لنٹیرز جبکہ شمائلہ احمد ہیڈ آف مارکیٹنگ اور عائشہ رانا بطور ایونٹ پریزنٹر /ہوسٹ شامل ہیں۔
"پاکستانیز ان شارجہ” کا لیڈیز ونگ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جس میں ہر طبقہ فکر کی خواتین کو شامل کیا گیا ہے،لیڈیز ونگ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک سنہرا آغاز ہے،جس کا بنیادی مشن PIS لیڈیز ونگ کی اراکین کو رہنمائی، ترقی اور آگے بڑھنے کے بامعنی مواقع فراہم کرنا ہے۔