کیا مشینیں بھی جذبات محسوس کر سکتی ہیں تاکہ اظہار کر سکیں؟
شاعری میں اے آئی کا کردار، کیا مشینیں جذبات کے ساتھ شاعری کر سکتی ہیں؟
خلاصہ
جیسے جیسے وقت اور حالت کی رفتار تیزی سے بدل رہی ہے، ویسے ہی انسانی تخلیقات میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ بہت سے شعبوں میں انسانوں کی جگہ لینا شروع (Artificial Intelligence) ہے۔ بالکل اسی طرح، مصنوعی ذہانت کر دی ہے، جن میں شاعری بھی شامل ہے۔ روایتی شاعری انسانی جذبات کی گہرائیوں کو چھوتی ہے، لیکن اے آئی سے تخلیق شدہ اشعار کی صداقت، سچائی اور اصلیت کے بارے میں کئی سوالت پیدا ہوتے ہیں۔
یہ مضمون انسان اور اے آئی کی تخلیق کردہ شاعری کے درمیان فرق اور موازنہ کو جانچتا ہے۔ مزید برآں، یہ اے آئی اور انسانی شاعری کے درمیان تضادات کو جاننے اور اے آئی سے تخلیق شدہ شاعری کی لسانی ساخت اور فکری گہرائی کا مشاہدہ کرنے کی کوشش ہے۔
تعارف
جب ہم شاعری کی بات کرتے ہیں تو یہ دراصل ایک ایسا فن ہے جس میں انسان اپنے جذبات، احساسات اور داخلی کیفیات کو الفاظ کی صورت میں بیان کرتا ہے۔
شاعر اپنے جذبات میں بہہ کر لکھتا ہے، وہ لفظوں میں اپنے دل کی کیفیات اتارتا ہے۔
کیا اے آئی بھی یہی صلاحیت رکھتی ہے؟
مختلف ذرائع کے ذریعے ایسے اشعار تخلیق کیے جا رہے ہیں جن میں انسانی جذبات کی گہرائی، احساس کی شدت اور اصلی تاثر شامل نہیں ہوتا۔
مندرجہ ذیل ایسے کچھ مشہور اے آئی ٹولز میںج جو زیر غور ہیں (اوپن اے آئی کا بنایا ہوا) ChatGPT
(گوگل کا پروجیکٹ) Verse by Verse
Deep AI
Poetry Machine
RhymeZone
ان تمام ٹولز کی کارکردگی پر سوالت اٹھائے گئے ہیں، خصوصاً جب ان کا موازنہ انسانی شاعری سے کیا جائے۔
یہ تحقیق ان ٹولز کے فائدے، خامیاں، اور ادب پر ان کے اثرات کا جائزہ لیتی ہے۔
اے آئی کیسے کام کرتی ہے؟
جیسا کہ ہم جانتے ہیں، یہ انتہائی ذہانت سے تیار کی گئی ہے۔
اسے بنانے والے ڈیزائنرز مختلف پروگرامز فیڈ کرتے ہیں تاکہ یہ اندازہ لگا سکے کہ کب، کہاں اور کیسے لکھنا ہے۔
ان سب کو دیکھتے ہوئے بہت سے سوالت فطری طور پر انسانی ذہن میں جنم لیتے ہیں۔
کیا اے آئی بھی شاعری لکھتے ہوئے وہی جذبات اور احساسات رکھتی ہے جو ایک انسان رکھتا ہے؟
اور یہ وہ سوالات ہیں :
کیا اے آئی سے لکھی گئی شاعری جذباتی اعتبار سے اتنی ہی قابلِ قدر اور خالص ہوتی ہے جیسے انسانی جذبات سے لکھی گئی؟
کیا اے آئی روایتی شاعری کے تقاضے، جذبات کی گہرائی اور احساس کی شدت کو اسی طرح پورا کر سکتی ہے جیسے انسان کرتا ہے؟
ان تمام سوالت کا صرف ایک ہی جواب ہے، نہیں ایسا ممکن ہی نہیں ۔
کیونکہ کسی مشین کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ جذبات کے بہاؤ میں بہہ کر اس طرح لکھ سکے جیسا کہ ایک انسان لکھتا ہے۔
اگر ہم اے آئی کی صداقت پر بات کریں تو فوراً واضح ہو جاتا ہے کہ یہ کہاں سے، کیسے اور کب تیار کیا گیا۔
انسانی شاعری کو جذباتی بنانے والے عناصر کیا ہیں؟
انسانی شاعر عموماً اپنی زندگی کے تجربات، دکھ، خوشی، محبت اور یادوں کو شاعری میں بیان کرتے ہیں۔
شاعری تبہی جذباتی اور پر کشش بنتی ہے جب اس میں نیچے دئیے گئے تمام اجزاء مکمل ہو۔
یہ حقیقی تجربات پر مبنی ہو۔
مثلً: دل ٹوٹنے یا شدتِ عشق کے لمحات۔
ایسی تصویریں اور تفصیلت ہوں جو ہمارے حواس کو متاثر کریں۔
جیسے آواز، خوشبو، لمس وغیره وغیره ۔
شاعر کا پس منظر، ثقافت اور دور کا اثر جھلکتا ہو
کیا اے آئی واقعی جذباتی شاعری تخلیق کر سکتی ہے؟
اے آئی ایسی شاعری تخلیق کر سکتی ہے جو سننے میں جذباتی یا یوں کہنا مناسب ہو گا کہ زندگی کے تمام رنگ اس میں :نظر آنے لگے، لیکن چونکہ اس کے پاس نہ جذبات ہیں، نہ یادیں، نہ زندگی کا کوئی تجربہ تو اس لیے وہ صرف انسانوں کی شاعری کے انداز اور پیٹرن کی نقل کرتی ہے ۔ یہ الفاظ کا ایسا مجموعہ پیش کرتی ہے جو سننے میں اچھا لگے۔
تصویری زبان اور استعارے استعمال کرتی ہے جو گہرے لگ سکتے ہیں، لیکن ان میں ذاتی عنصر نہیں ہوتا۔
مثال کے طور پراے آئی کی لکھی ہوئی ایک نظم اور ساغر صدیقی کی نظم کا موازنہ کریں
ساغر صدیقی کی نظم کے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں:
ِدل میںِ کسی کی یاد کا طوفان رہ گیا
َمیں نیم جان سوختہ سامان رہ گیا
آنکھوں میں اشک آ گئے پھولوں کو دیکھ کر
گلشن ِمری امید کا ـــــــــ ویران رہ گیا
اے آئی کی مدد سے لکھی گئی نظم
دل میں کسی کی یاد کا شور چھا گیا
میں خود سے ہار کر، فقط ارمان رہ گیا
پھولوں کو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آگئے مری
امید کا باغ مرا مرجھا کے رہ گیا
اے آئی کی نظم خوشگوار سنائی دیتی ہے، لیکن اس میں وہ ذاتی درد اور گہرا مشاہدہ نہیں ہے جو ساغر صدیقی کی شاعری میں موجود ہے۔اے آئی غم محسوس نہیں کر سکتی، اس لیے اس کی شاعری میں وہ گہرائی نہیں ہوتی۔
اے آئی شاعری کا مستقبل،مقابلہ یا تعاون؟
شاعروں کے لیے اے آئی بطور مددگار
اے آئی انسانی شاعروں کی جگہ نہیں لے گی،بلکہ نئے خیالت یا شاعری کے لیے رہنمائی دے سکتی ہے۔
الفاظ، استعارے، یا قافیہ تجویز کر سکتی ہے۔
غیر انگریزی بولنے والوں کو شاعری میں مدد دے سکتی ہے۔
ادب میں اے آئی کا کردار
کسی حد تک یہ بات درست ہے کہ کبھی کبھی اے آئی کی شاعری اتنی عمدہ اور متاثر کن ہوتی ہے کہ وہ مقابلوں میں انعامات جیت لیتی ہے۔
لیکن پھر بھی، زیادہ تر لوگ مانتے ہیں کہ اصلی شاعری نا صرف خوبصورت الفاظ کا مجموعہ نہیں ہوتی، بلکہ سچے جذبات ، احساسات اور انسانی تعلق کا برمل اظہار ہوتی ہے جو اے آئی کے لیئے ایسا کرنا مشکل امر ہے۔
اخلاقی اور تخلیقی سوالات
کیا اے آئی واقعی تخلیقی ہے یا صرف نقل کر رہی ہے؟
شاعری کا کریڈٹ اے آئی کو ملنا چاہیے یا اسے بنانے والے انسانوں کو؟
کیا کسی بے حس مشین کے لیے "فن” تخلیق کرنا منصفانہ ہے؟
ایسے بہت سے نا رکنے والے سوالوں کا ایک طویل سلسلہ ہے۔ جو انسانی عقل سے مبرّا ہے۔
نتیجہ
اے آئی اب ایسی شاعری لکھنے کی صلحیت رکھتی ہے جو بظاہر خوبصورت اور جذباتی لگتی ہے۔
لیکن سچی شاعری انسان کے ذاتی تجربات، جذبات، ثقافت اور احساسات سے جنم لیتی ہے جو اے آئی کے پاس نہیں۔
اے آئی انسانی شاعری کا نعم البدل نہیں بن سکتی، ہاں انسانوں کی مدد ضرور کر سکتی ہے۔
شاعری کے پیچھے دل ہوتا ہے، اور وہ دل صرف انسان کے پاس ہے۔