دی مسلم کچھی کمہار جماعت کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عالیہ سومرو کچھی کا شاندار استقبال

0

کراچی (تارکین وطن نیوز) دی مسلم کچھی کمہار جماعت (رجسٹرڈ 440) کے زیر اہتمام عالمی شہرت یافتہ باکسر عالیہ سومرو کچھی کا جماعت کے دفتر میں پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا۔

اس پُروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف سماجی شخصیت حاجی ہاشم سنگھار تھے۔

تقریب میں جماعت کے معزز اراکین، نوجوانوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کچھی آرگنائزیشن اور کچھی کور کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی، جنہوں نے عالیہ سومرو کی خدمات اور کامیابیوں کو سراہا۔

حاجی ہاشم سنگھار نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالیہ سومرو کچھی، نہ صرف پاکستان بلکہ پوری کچھی برادری کے لیے فخر کا باعث ہیں، جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی محنت، لگن اور عزم سے سب کے دل جیتے۔

تقریب کے دوران عالیہ سومرو کو جماعت کی جانب سے اعزازی شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عالیہ سومرو نے نوجوانوں کو پیغام دیا:

"کامیابی کا راستہ کبھی آسان نہیں ہوتا، لیکن محنت، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی آپ کو ہر منزل تک پہنچا سکتی ہے۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]