داؤدی بوہرہ مسلم کمیونٹی کے 53 ویں روحانی پیشوا سلطان البوہرہ سیدنا مفضل سیف الدین سے قونصل جنرل حسین محمد سے ملاقات
شارجہ میں ہونے والی ملاقات میں قونصل جنرل حسین محمد نے سلطان البوہرہ سیدنا مفضل سیف الدین کو عید کی مبارک باد دی
متحدہ عرب امارات کے کثیر الثقافتی معاشرے میں داؤدی بوہرہ برادری کی مثبت شراکت داری قابل تعریف ہے، قونصل جنرل
داؤدی بوہرہ برادری کی مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ان کے دیرینہ کردار کا اعتراف کیا گیا
دبئی (طاہر منیر طاہر سے) دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے شارجہ میں داؤدی بوہرہ مسلم کمیونٹی کے 53 ویں روحانی پیشوا سلطان البوہرہ سیدنا مفضل سیف الدین سے عید الاضحی کی مبارکباد دینے کے لیے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سیدنا مفضل سیف الدین نے قونصل جنرل کا گزشتہ محرم کے دوران متحدہ عرب امارات سے بوہرہ برادری کے افراد کے دورہ پاکستان میں سہولت فراہم کرنے میں قونصلیٹ کی طرف سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
قونصل جنرل حسین محمد نے متحدہ عرب امارات کے کثیر الثقافتی معاشرے میں داؤدی بوہرہ برادری کی مثبت شراکت کی تعریف کی اور مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ان کے دیرینہ کردار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مستقبل کے اقدامات اور مصروفیات میں کمیونٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے قونصلیٹ کے عزم کا اعادہ کیا۔