شیخانی برادران کی طرف سے عجمان میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

0

سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوتے 13 جانور قربان کئے گئے

مسلمان اپنی روحانی تسکین کے حصول کیلئے ہر سال ذوق و شوق کے ساتھ جانوروں کی قربانی کرتے ہیں، شیخانی برادران

ہر طرح کی عبادت و ریاضت کا مقصد خالق کا ئنات کی رضا مندی حاصل کرنا ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) ربڑ ورلڈ انڈسٹری ایل ایل سی کے چیئرمین رضوان شیخانی،مجتبی شیخانی، شیخانی گروپ کے چیئرمین احمد شیخانی، سمیراحمد شیخانی کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام ربڑ ورلڈ انڈسٹری عجمان میں کیا گیا۔

عید ملن پارٹی میں مجتبی شیخانی، شیخانی گروپ کے چیئرمین احمد شیخانی، سمیر احمد شیخانی اور سٹاف نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا، اس موقع پر سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوتے 13 جانور قربان کئے گئے اور ساتھ ساتھ لائیو بار بی کیو سے تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ بعد میں غربا اور مساکین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ۔.۔

اس موقع پر رضوان شیخانی،مجتبی شیخانی، احمد شیخانی، سمیر احمد شیخانی نے کہا کہ عید الاضحی اور قربانی کا سبق اہل ایمان کے لیے تو یہ ہے کہ ہر طرح کی عبادت و ریاضت کا مقصود و مطلوب خالق کا ئنات کی خالص بندگی اور رضا مندی حاصل ہو جائے۔

یقیناً قربانی بھی انہی اعمال میں سے ایک ہے، انہوں نے مزید کہاکہ مسلمان اپنی روحانی تسکین کے حصول کیلئے ہر سال ذوق و شوق کے ساتھ جانوروں کی قربانی کرتے ہیں تاکہ حضرت ابراہیمؑ کی اس عظیم قربانی کو یادگار بنایا جا سکے،اس عید ملن پارٹی میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آخر میں مجتبی شیخانی،احمد شیخانی، سمیراحمد شیخانی نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]