دبئی میں عشائیہ کا اہتمام رام کمار تولانی اور مخدوم رئیس قریشی نے کیا تھا۔
صحافت کے میدان میں پروفیسر توفیق بٹ کی خدمات مثالی اور لازوال ہیں، رام کمار تولانی
پروفیسر توفیق بٹ صحافت کی دنیا میں دوسروں کے لیے روشنی کا مینار ہیں، رئیس قریشی
دبئی (طاہر منیر طاہر سے) پاکستان کے ممتاز صحافی، کالم و تجزیہ نگار، گورنمنٹ کالج لاہور کے شعبہ صحافت کے سربراہ پروفیسر توفیق بٹ کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ان کے اعزاز میں مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا۔
پروفیسر توفیق بٹ کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیہ کا اہتمام دبئی کے ممتاز بزنس مین رام کمار تولانی اور مخدوم رئیس قریشی ایڈووکیٹ نے رام کمار تولانی کی رہائش گاہ دبئی میں کیا،عشائیہ تقریب میں عدنان سرفراز ، عثمان سرفراز ، محمد اویس ، منظور احمد بھٹی ، پروفیسر توفیق بٹ کے دوستوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صحافی منظور احمد بھٹی نے کہا کہ انہیں پروفیسر توفیق بٹ کا شاگرد ہونے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ پروفیسر توفیق بٹ پاکستان کے ممتاز صحافی، کالم و تجزیہ نگار ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی پروگرامز اور سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور وہ سماء ٹی وی کے ساتھ بطور چیف کنسلٹنٹ بھی کام کر رہے ہیں۔
میزبان رام کمار تولانی اور مخدوم رئیس قریشی ایڈووکیٹ نے پروفیسر توفیق بٹ کو ان کی صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ صحافت کے میدان میں پروفیسر توفیق بٹ کی خدمات مثالی اور لازوال ہیں جبکہ صحافت کی دنیا میں دوسروں کے لیے روشنی کا مینار ہیں لہٰذا ہمیں ان سے سیکھنا چاہئے ۔
پروفیسر توفیق بٹ نے اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر میزبانوں رام کمار تولانی اور مخدوم رئیس قریشی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی صحافتی زندگی کے بارے بھی بتایا، تقریب کے آخر میں میزبانوں رام کمار تولانی اور مخدوم رئیس قریشی نے بھی پروفیسر توفیق بٹ اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی۔