یورپی یونین اور بھارت کے درمیان پہلا اسٹریٹجک ڈائیلاگ برسلز میں، آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری
برسلز (حافظ اُنیب راشد) یورپین یونین اور انڈیا کے درمیان پہلا سٹریٹجک ڈائیلاگ آج برسلز میں منعقد ہو رہا ہے۔ ڈائیلاگ میں یورپین وفد کی قیادت یورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس اور انڈیا کے وفد کی قیادت اس کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر کریں گے۔
اس ڈائیلاگ کا اہم ترین حصہ دونوں فریقین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے بات چیت ہے جس کی ابتدا اس سال کے شروع میں یورپین یونین کے کمشنرز سمیت نئی دہلی کا دورہ کرنے والے ایک بڑے طاقتور سیاسی وفد کے دورے کے دوران رکھی گئی تھی۔ قبل ازیں آج انڈین وزیر خارجہ نے یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ارسلا واندرلین نے ڈاکٹر جے شنکر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یورپ انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ مضبوط ہو رہی ہے۔ ہم ایک پرجوش ایف ٹی اے۔ ٹیکنالوجی ، جدت اور سیکورٹی اور دفاع کے ساتھ ترقی پر مبنی اسٹریٹجک ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ میں اپنی اگلی سمٹ میں وزیراعظم نریندرا مودی کے ساتھ اسے اپنانے کی منتظر ہوں۔