ریاض میں اعوان اتحاد کا اجلاس،عہدیداران اور کارکنان کی بھرپور شرکت

0

ریاض(وقار نسیم وامق)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اعوان اتحاد کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بھر میں اعوان برادری کے سینکڑوں افراد موجود ہیں جو وطن سے باہر رہ کر اپنے خاندانوں کی کفالت کے علاوہ اپنے ملک کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں تاہم سعودی عرب میں اعوان اتحاد کی اشد ضرورت کے تحت برادری کے ارکان کی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقعوں کے حوالے سے کام کیا جائے گا۔

اعوان اتحاد کے مرکزی صدر ملک مشتاق اعوان اور ملک سجاد حیدر اعوان، چیئرمین سپریم کونسل ملک ثاقب اعوان، ملک ندیم اعوان، ملک عمران اعوان ،محمد علی اعوان ،ملک عاصم اعوان سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ ہم اپنے بھائیوں کو بہتر سے بہتر سروسز مہیا کر سکیں اور پردیس میں مشکلات کا شکار افراد کی مدد کو یقینی بنا سکیں۔

اجلاس کے اختتام پر ملک ثاقب اعوان نے مہمانوں کو شاندار عشائیہ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!