بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حکومت کیخلاف لانگ مارچ کامیاب ہوگا:پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب

0

ریاض(وقار نسیم وامق)سعودی عرب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور جمہوری نظام کو مستحکم بنانے کے وژن پر چل رہی ہے۔

دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے اجلاس میں پی وائے او سعودی عرب کے صدر احتشام جاوید کوہلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی بطور اپوزیشن پارٹی جمہوری روایات کے تسلسل کو قائم رکھے ہوئے ہے اور پارلیمنٹ کے اندر اور عوامی حلقوں میں حکومت کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں پر احتجاج کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی طاقت سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کامیاب ہوگا اور ملک کو موجودہ حکومت سے نجات ملے گی اور پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ملک کو در پیش چیلنجز سے باہر نکالے گی۔

پی وائے او سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری اعجاز رحیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرتی آئی ہے، ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی ترقی پسند سوچ اور جمہوری اقدار پر عمل پیرا ہوکر پیپلزپارٹی نے کئی ایک رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔

پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جو ملک و قوم کی ترقی کا وژن رکھتی ہے آئندہ الیکشن میں بھرپور عوامی حمایت سے جیت کر ملکی معیشت سمیت دیگر مسائل کو حل کرے گی۔اجلاس سے شکیل شیخ سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!