ویانا (اکرم باجوہ ) آسٹریا میں 5 مارچ کو بڑا فیصلہ مزید لازمی ویکسینیشن اور تمام G-قواعد ختم ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹرین حکومت 5 مارچ کو کورونا سے آزادی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے 5 مارچ کو تمام G-قواعد کو ختم کر دیا جائے گا لازمی تمام ویکسینیشن معطل کر دی گئی ہے ماسک ختم ہو سکتے ہیں۔ چانسلری اور وزارت صحت کے درمیان بات چیت منگل کو رات گئے تک جاری رہی۔ ابھی تک سب کچھ کلیر نہیں ہے لیکن ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ حکومت دراصل "یوم آزادی” منانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس کی تصدیق کئی اتحادی ذرائع نے میڈیا کو دی ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق 5 مارچ 2022 کو آسٹریا میں تمام کورونا قوانین کو اٹھا لیا جائے گا ۔5 مارچ سے دکانوں، ہوٹلوں یا ریستورانوں میں ماسک کی ضرورت نہیں ہوگی کسی ٹیسٹ یا ویکسینیشن کی ضرورت بھی ختم۔
کورونا ٹیسٹ فیس کے ساتھ مشروط ہوگا۔مفت ٹیسٹ صرف ہسپتالوں میں بزرگوں اور نرسنگ ہومز کے لیے دستیاب ہوں گے یا ڈاکٹر کے حکم کے مطابق ہونگے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے ویکسینیشن جس کا ابھی فیصلہ کیا گیا ہے اسے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا جائے گا، حالانکہ ماہرین موسم خزاں میں اگلی تبدیلی کی توقع کر رہے ہیں۔ آسٹرین وزیراعظم کارل نہیمر بدھ کو سپہر کسی وقت بھی کوروناصورتحال پر پریس کانفرنس کریں گے اور عوام کو اعتماد میں لیں گے۔