جمعیت علماء اسلام کے رہنما انجینئر عبدالصبور کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

0

ریاض (وقار نسیم وامق) جمعیت علماء اسلام کے رہنما انجینئر عبدالصبور کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں جمعیت علماء اسلام ریاض کے صدر مولانا عبدالحکیم دیشانی ، سابق سیکٹری جنرل سعودی عرب حافظ ذاکر جذبی، جنرل سیکرٹری ریاض حبیب اللہ قریشی، سردار عاصم افتاب ، مولانا عبدالسلام ، مولانا عبدالباسط اور مولانا عبداللہ سلفی نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ مملکت پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ تک ہم جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک میں مغربی سازشوں کو روکنے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر کے اسلام پسندی کا مظاہرہ کریں گے۔

جمعیت علماء اسلام ملک کو مشکلات اور بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جے یو آئی اپنے مقاصد اور اہداف حاصل کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔

جمعیت علماء اسلام اسلام دشمن دجالی قوتوں کے خلاف ڈھال کا کردار ادا کر رہی ہے۔ قاری عزیزالرحمن ہزاروی ، مولانا عبدالسلام ،مولانا عبداللہ بھای خیل سلفی اور سردار عاصم افتاب نے تقریب سے خطاب کیا ۔

تقریب میں مولانا قاری مصطفیٰ، قاری حنیف اللہ نور ، مولانا عتیق، مولانا گلاب شیر سواتی، مولانا عبدالمعید ، قاری شیر بہادر ، مولانا عطا محمد ، عبدالحمید ،عثمان نعیم ،قاری محمد فیاض، قاری عنایت اللہ ، معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ وحید مراد، نعیم اللہ ، زوہیب صاحب ،محمد بلال اور دیگر شریک تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!