رانا محمد عظیم کے بہنوئی کے انتقال پر سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی شخصیات کا اظہار تعزیت

0

ریاض(وقار نسیم وامق)پاک میڈیا فورم سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم کے بہنوئی لاہور میں انتقال کر گئے جن کو گلشن راوی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

مرحوم سعودی عرب میں عرصہ دراز سے مقیم رہے چند ماہ قبل پاکستان روانہ ہوئے جہاں وہ شدید علیل ہوگئے اور ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

دارالحکومت ریاض سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ دیگر مکاتب فکر کے افراد نے رانا محمد عظیم سے ان کے بہنوئی کی وفات ہر تعزیت کی ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی ہے۔

سعودی عرب میں مقیم صحافیوں نے بھی رانا محمد عظیم سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!