ویانا:یوکرین سے آنے والے پناہ گزینوں کے لئے پناہ ہال کھول دیئے گئے

0

ویانا(اکرم باجوہ)یوکرین سے آنیوالے پناہ گزینوں کے کے لیے پناہ ہال 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور دوست رشتہ داروں اور واقفیت والوں کی بھی مدد کی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے مئیر مائیکل لڈوگ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی مدد سے پناہ گزینوں کے پناہ ہال کھول دیئے گئے ہیں اور ہر کوئی دوست جاننے والا یا رشتے دار بھی یوکرین کے پناہ گزینوں کے لیے جگہ فراہم کر سکتا ہے۔

منگل کی صبح تک 510 آسٹرین مقامی افراد نے اپنے خالی اپارٹمنٹس یا پناہ گزینوں کے سونے کے لیے 2000 پناہ گزینوں لوگوں کے لیے مقامی لوگوں نے جگہ کے ساتھ رہائش کا اندراج کرایا تھا۔ میئر مائیکل لڈوِگ نے سرکاری پناہ گاہوں کو 24 گھنٹے معلوماتی مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔

پناہ گزین یہاں رہائش کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں ٹیسٹ اور ویکسین کراسکتے ہیں یا نفسیاتی مدد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،ہنگامی پناہ گاہیں بھی قائم کی گئی ہے۔ یوکرینی اس وقت آسٹریا میں بطور سیاح کے طور پر رہیں گے ۔ ویزا فری ہے اور یوکرین سے سیاسی پناہ کی درخواستوں کی تعداد اس وقت دوہرے ہندسوں میں ہے لیکن بہت سے لوگ ابھی بارڈر سے گزر رہے ہیں۔

وزارت داخلہ کا مشاہدہ ہے کہ یوکرین عوام کے لیے آسٹریا منزل نہیں ہے یہ صرف ٹرانزٹ ملک ہے۔ زیادہ تر یوکرینی اب بھی اپنے تین ماہ کے ویزا فری قیام کا استعمال کر رہے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق یوکرینی پناہ گزینوں میں سے اکثر لوگ انتظار کرنا چاہتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا ان کے آبائی ملک میں حالات بہتر ہوتے ہیں تاکہ وہ واپس جا سکیں۔

اگر جنگ طویل جاری رہتی ہے تو تاہم قیام کی مدت ختم ہونے کے بعد پناہ کی درخواستوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!